کراچی:
شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل میں گھر سے ایک شخص کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کا دھڑ ملا ہے، تاہم سر تاحال نہیں مل سکا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی واردات میں مبینہ طور پر مقتول کا بیٹا ملوث ہے، جو واقعے کے بعد سے فرار ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مقتول کے سر کی تلاش جاری ہے۔

