(ویب ڈیسک) ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب، انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں فلسطینی قصبوں پر کئی حملے کیے، جس کے دوران انہوں نے ایک درجن گاڑیوں اور متعدد گھروں کو نذرِ آتش کر دیا۔ اسرائیل کے متوقع پرائم منسٹر ‘یشار’ پارٹی کے چیئرمین گادی آئزن کوٹ نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں "یہودی دہشت گردی” قرار دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل نے فلسطینی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آباد کاروں نے دیر السودان، دیر ابو مشعل اور کفر مالک تین دیہاتوں پر حملے کیے۔ یہ تمام دیہات وسطی مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز رام اللہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔
فلسطینی گاؤں دیر السودان کی فوٹیج میں کئی گھروں کے قریب آگ لگی ہوئی دکھائی دی۔
ایسی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیر ابو مشعل اور کفر مالک میں گاڑیوں کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کفر مالک میں دیواروں پر سپرے پینٹ سے "سوسیا (Susya) کی جانب سے سلام” لکھا گیا؛ بظاہر یہ اشارہ اسرائیلی افواج کی جانب سے حال ہی میں ‘سوسیا’ کے علاقے میں قائم ایک غیر مجاز بستی (آؤٹ پوسٹ) کو خالی کرائے جانے کی کارروائی کی طرف ہے۔
مستوطنون يحرقون مركبات الفلسطينيين ويخطّون شعارات معادية خلال هجومهم على قرية دير أبو مشعل شمال غرب رام الله. https://t.co/2SoVkW2aRS
— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) November 22, 2026
اسرائیلی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ اس نے آتش زنی، توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
آباد کاروں کے حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے، ‘یشار’ پارٹی کے رہنما گادی آئزن کوٹ — جنہیں گزشتہ ماہ کے انتخابات کے بعد حکومت تشکیل دینے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے — نے ان واقعات کو "ہر لحاظ سے یہودی دہشت گردی” قرار دیا اور ان حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر زور دیا کہ وہ پرتشدد آباد کاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
آئزن کوٹ نے ‘ایکس’ (X) پر لکھا، "انتہا پسند گروہوں کی جانب سے گاڑیوں اور گھروں کو نذرِ آتش کرنے جیسی تخریبی کارروائیاں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں، انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور اسرائیل کی قومی سلامتی اور خارجہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔”
فيديو | مستوطنون يحرقون مركبات المواطنين في قرية دير السودان شمال غرب رام الله. https://t.co/IUz4DjW7Kz
— وكالة شهاب للأنباء (@ShehabAgency) November 21, 2026
آئزن کوٹ نے مزید لکھا کہ "یہ صورتحال ناگزیر نہیں ہے،” بلکہ یہ خراب قیادت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بین گویر اور وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ پر الزام لگایا کہ وہ مغربی کنارے کو "بے لگام انارکی کے دہانے” پر لے آئے ہیں، آئزن کوٹ نے حکام پر زور دیا کہ وہ ان عناصر کو روکنے کے لیے تمام دستیاب اقدامات بروئے کار لائیں، جن میں انتظامی حراست اور ‘شین بیٹ’ (اسرائیلی خفیہ ایجنسی) کے ٹارگٹڈ آپریشنز شامل ہیں۔
اس کے جواب میں نیتن یاہو کی حکومت کے اتحادی وزیر برائے قومنی سلامتی، بین گویر نے دعویٰ کیا کہ آئزن کوٹ کو "حقائق یا تحقیقات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے”
بن گویر نے گادی آئزن کوٹ کے سیٹلرز کے حملوں کو "جیو ٹیررزم” قرار دینے کے سخت ترین بیان کا مذاق اڑااتے ہوئے اس بیان کو جوائنٹ لسٹ کے رکن پارلیمنٹ احمد تبی کو اتحادی حکومت کی حمایت کے بدلے "ڈاؤن پیمنٹ” دینا قرار دیا۔
اتوار کو ہونے والے حملوں کی دہشت گردی کے طور پر مذمت کرتے ہوئے بی یاشید پارٹی کے لیڈر یائیو لیپد نے بھی اس سانحہ کو "یہادی دہشتگردی” کہا۔ لیپد نے کہا کہ "یہودی دہشت گردی اسرائیلی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔”
"خاموش رہ کر، حکومتی وزرا جان بوجھ کر اس قتل و غارت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں،” لیپد نے کہا۔ "جب ہم حکومت بنائیں گے تو ہم اس دہشت گردی (آبادکاروں کے فلسطینیوں پر بلا اشتعال حملے) سے نمٹیں گے اور گورننس، امن و امان بحال کریں گے۔”
ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ فلسطینیوں پر آباد کاروں کے حملے تقریباً روزانہ ہوتے ہیں اور مغربی کنارے کے سینکڑوں دیہاتوں اور قصبوں میں ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور دیگر وزراء نے مستقل طور پر آباد کاروں کے تشدد کو ایک معمولی تشویش کے طور پر کم کیا ہے، اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ تقریباً تمام واقعات چند سو بے راہرو نوجوانوں کا کام ہیں۔
تاہم، وزیر زراعت ایوی ڈیکٹر نے راتوں رات حملہ آوروں کو "بہترین طور پر قانون شکنی کرنے والوں اور بدترین دہشت گردوں کا ایک گروپ” قرار دیا، ان پر مغربی کنارے کے "سیٹلمنٹ انٹرپرائز” کو خطرے میں ڈالنے کا مجرم ٹھہرایا۔ ایوی ڈیکٹر نے مجرموں کی انتظامی حراست کے لیے آئزن کوٹ کے مطالبات کو دہرایا۔
اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے میں "سیٹلمنٹ انٹرپرائز” (Settlement Enterprise) سے مراد مقبوضہ فلسطینی علاقوں (خاص طور پر مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم) میں یہودی بستیوں کے قیام، توسیع اور انہیں برقرار رکھنے کا منظم سرکاری اور غیر سرکاری منصوبہ ہے۔
نیتن یاہو کی حکومت کے زراعت کے وزیر ایوی ڈیکٹر شن بیٹ کے سابق سربراہ اور نیتن یاہو کی لیکود پارٹی کے رکن ہیں، لیکن اگست میں لیکود پرائمری میں کافی اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد وہ 27 اکتوبر کے الیکشن میں لیکود کے امیدواروں کی لسٹ مین نہیں تھے اور رکن پارلیمنٹ منتخب نہیں ہوئے۔
اتوار کے روز X پر لکھتے ہوئے، ڈیکٹر نے کہا کہ تشدد سخت کامیابیوں سے حاصل کی گئی سیکیورٹی کی کامیابیوں کو نقصان پہنچا رہاہے، سیکیورٹی فورسز کو فلسطینی دہشت گردی سے لڑنے سے روک رہا ہے اور اسرائیل کو "بہت زیادہ” سفارتی نقصان پہنچا رہا ہے، جس سے ملک کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
"ہمیں ان فسادیوں/دہشت گردوں کو ہٹانے کے لیے ہر دستیاب انسداد دہشت گردی کے آلے کو استعمال کرنا چاہیے… بشمول انتظامی حراست،” ڈیکٹر نے کہا۔ "موجودہ صورتحال کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔”
ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سیکورٹی سروسز کے ذریعے شناخت کیے گئے مشتبہ افراد کو بغیر کسی مقدمے کے مہینوں تک انتظامی حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ مشق ہمیشہ فلسطینیوں کے خلاف تقریباً خصوصی طور پر استعمال ہوتی رہی ہے، اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے نومبر 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہودیوں کے خلاف اس کا استعمال مکمل طور پر ختم کر دیا، کاٹز نے یہودیوں پر اس انتظامی حراست کی شق کا اسستعمال عین اس وقت کیا جب فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے تشدد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا۔
بنیامین ریجنل کونسل سیٹلمنٹ میونسپل اتھارٹی کے سربراہ اور یشا کونسل کے چیئرمین یسرائیل گانز نے ہفتے اور اتوار کی رات ہونے والے تشدد کی مذمت کی ا تاہم مذمت کرنے کے ساتھ ہی گانز نے اسے "یہودی دہشت گردی” کا نام دینے والوں پر تنقید کی۔

گانز نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے قدیم بائبلی نام سے مغربی کنارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "میں یہودیہ اور سامریہ میں کل رات ہونے والی گاڑیوں میں آتشزدگی اور گرافیسی کی مذمت کرتا ہوں۔”
تشدد کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کا ذکر کیے بغیر، گانز نے مزید کہا، ’’یہ سنگین کارروائیاں آبادکاری کی تحریک اور ہر روز آگے بڑھنے والے رہائشیوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔‘‘
گانز نے پولیس اور فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے "مل کر کام کریں”۔ اس کے بعد اس نے "اسرائیلی سیاست دانوں” پر "اسرائیل مخالف مہمات کی زبان اور اصطلاحات کو اپنانے کا الزام لگایا، جن میں سب سے اہم اصطلاح ‘یہودی دہشت گردی’ ہے، اور کہا کہ (یہ بات کہنے والوں نے)اس طرح ان لوگوں کی خدمت کی جو پوری دنیا میں اسرائیل کے امیج کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
ٓٓئزن کوٹ اور لیپد کا نام لئے بغیر گانز نے کہا، "مٹھی بھر مجرموں کی سنگین کارروائیوں سے فائدہ اٹھا کر پوری کمیونٹی کو بدنام کرنے اور” یہودیہ اور سامریہ” (مغربی کنارہ) کے باشندوں کی قیمت پر سیاسی پوائنٹ حاصل کرنے کی کوشش غیر ذمہ دارانہ ہے۔”
پولیس نےآبادکاروں کے ہاتھوں لوٹے گئے فلسطینی دکاندار سے گواہی لے لی، کارروائی کچھ نہیں
دریں اثنا، اسرائیلی پولیس نے اتوار کی صبح فلسطینی سٹالوں کے مالکان سے گواہی لی جن کا سامان جمعے کے روز آباد کاروں کی طرف سے چرایا گیا تھا۔ اس گواہی کے بعد کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔
پولیس نے دی ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ انہوں نے جینین کے قریب فانداکومیہ گاؤں میں ایک سٹال کے مالکان سے بات کی تھی، جہاں گزشتہ ہفتے آباد کاروں کے سامان چوری کرنے کے دوران ان کی ویڈیو بنا لی گئی تھی۔
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ آباد کار پھلوں اور سبزیوں کے سٹال سے پیداوار کو ایک پک اپ ٹرک پر لاد رہے ہیں جب کہ فلسطینی قریب ہی کھڑے ہیں۔
مستوطنون إسرائيليون يسرقون بضائع من بائع فلسطيني في بلدة الفندقومية جنوب جنين بالضفة الغربية. https://t.co/mji9rEe4fK
— Hisham Abu Shaqrah | هشام أبو شقرة (@HShaqrah) November 20, 2026
حالیہ مہینوں میں آباد کاروں کی جانب سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں روزانہ حملے اور ہراساں کرنے کے واقعات شامل ہیں، جبکہ بہت کم مرتکبین کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں یا انہیں سزا سنائی گئی ہے۔
ان حملوں—جن میں سے کچھ حملوں میں تو سفارت کاروں یا صحافیوں کو ہی نشانہ بنا دیا گیا—نے وسیع پیمانے پر بین الاقوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔ ناقدین کا الزام ہے کہ حکومت اس تشدد کو نہ صرف نظر انداز کر رہی ہے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔

