سائنس دان خلیجِ میکسیکو کی تہہ میں واشنگ مشینوں، فریج، فریزر اور دیگر گھریلو برقی آلات کا ذخیرہ دریافت کر کے حیران رہ گئے۔ گہرائی میں ان آلات کو بعض سمندری جاندار اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
امریکی ادارے نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کی جانب سے کی جانے والی سمندری تحقیق کے دوران خلیج میکسیکو میں سطح سمندر سے تقریباً 1.9 کلومیٹر گہرائی میں گھریلو استعمال کی متعدد اشیا دریافت کی گئیں۔
ادارے نے 2017 میں ایک بحری جہاز کے ملبے کی تلاش کے دوران یہ مناظر ریکارڈ کیے تھے جن کی ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی ہے۔
ریموٹلی آپریٹڈ وہیکل (آر او وی) کے ذریعے بنائی گئی فوٹیج میں زنگ آلود فریج، فریزر، واشنگ مشینیں، کپڑے سکھانے والی مشینیں اور دیگر برقی آلات سمندر کی تہہ میں بکھرے دکھائی دیتے ہیں۔
محققین کے مطابق بعض آلات پر گہرے سمندر میں پائے جانے والے کورل اور چھوٹی نوآبادیاتی سمندری مخلوقات بھی موجود تھیں جبکہ کچھ غیر معمولی سمندری جاندار ان آلات کے اندر پناہ لیے ہوئے نظر آئے۔
محققین نے اس منظر کو غیر حقیقی اور حیران کن قرار دیا ہے کیونکہ سمندر کی اتنی گہرائی میں گھریلو استعمال کی اشیا کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی غیر معمولی ہے۔
Source link

