لاہور کے ریس کورس پارک سے خواتین کو ہراساں کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹر گرفتار

copy of untitled design 2026 11 27t001520 7701795767358 0



لاہور:

ریس کورس پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزمان پارک میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے خواتین کو ہراساں کر رہے تھے، خواتین کی شکایت پر ڈولفن فرینڈلی یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسٹیتھوسکوپ اور دیگر طبی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت مہتاب اور علی رضا کے نام سے ہوئی جنہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ریس کورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ