ڈراما ’درِ نجات‘ اب عربی زبان میں بھی دیکھا جا سکے گا

400258 269157298


پاکستانی ڈرامے اب سرحدوں کی قید سے نکل کر عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں اور ان کی مقبولیت پاکستان اور ہمسایہ ممالک سے آگے بڑھ کر دنیا کے دیگر خطوں کے ناظرین کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ڈراما ’درِ نجات‘ چھ دسمبر سے عربی زبان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔

عمیرہ احمد کے قلم سے تحریر کردہ اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈراما جلد ایم بی سی بولی وڈ پر عربی ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس طرح مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ناظرین بھی زریاب، زامل اور ابو بکر کی پیچیدہ محبت کی کہانی اپنی زبان میں دیکھ سکیں گے، جب کہ اس سے قبل عربی بولنے والے مداح اس ڈرامے کی اقساط سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھ رہے تھے۔

اس ڈرامے میں در فشاں سلیم، شہریار منور اور نمیر نواز خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ محبت، دل ٹوٹنے کے واقعات، خاندانی راز اور غیر متوقع موڑ اس کہانی کا حصہ ہیں، جو محض محبت کی داستان نہیں بلکہ رشتوں، ایمان، معافی اور زندگی میں دوسرا موقع ملنے جیسے موضوعات کا احاطہ بھی کرتی ہے۔

پاکستانی ڈرامے اس سے پہلے بھی عالمی ناظرین تک پہنچتے رہے ہیں اور ’درِ نجات‘ کی عربی ڈبنگ اس سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عرب ناظرین ابو بکر اور زریاب کی کہانی کو کس قدر پسند کرتے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ