برلن/دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) — جرمنی نے اسرائیل کی جانب سے شام میں حالیہ فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو کسی صورت خطے کی کشیدگی کا میدان جنگ نہیں بننے دینا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ "دمشق سمیت اسرائیلی فضائی حملوں کے تناظر میں ہم تمام مقامی اور بین الاقوامی فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو شام میں استحکام اور سیاسی منتقلی کے عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔”یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے بدھ کے روز دمشق، صدارتی محل کے نواحی علاقوں اور جنوبی شام میں شدید فضائی کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد جنوبی شام میں دروز برادری کو تحفظ فراہم کرنا تھا، جنہیں حالیہ دنوں میں عسکری جھڑپوں کا سامنا ہے۔شامی حکومت نے اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی "واضح خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے شامی سرکاری افواج پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی شام میں تنازعہ کے علاقوں سے پیچھے ہٹ جائیں اور کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں۔شام کے جنوبی صوبے سویدا میں 13 جولائی سے بدو قبائل اور دروز عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جن کے نتیجے میں اب تک درجنوں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومتی فورسز کی جانب سے شہر پر قبضے کی کوششوں کے جواب میں اسرائیل نے درعا اور دمشق میں شامی افواج کو نشانہ بنایا۔تاہم بدھ کے روز شامی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ سویدا میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی 14 شقیں ہیں۔ ان شقوں میں فوری جنگ بندی اور شامی ریاست و دروز عمائدین پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ شام میں دروز اقلیت کی آبادی تقریباً سات لاکھ کے قریب ہے، جن میں سے زیادہ تر سویدا گورنریٹ میں مقیم ہیں۔
متعلقہ پوسٹ
ایران کا عمان کے ساتھ ہرمزمعاہدےپر دستخط پیر کے روز کرنے کا اعلان
(ویب ڈیسک) ایران نے عمان کے ساتھ ہرمزمعاہدےپر دستخط پیر کے روز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس مین بتایا گیا ہے کہ ایران نے عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر پیر کے روز معاہدےپر دستخط کرنے کا اعلان کردیا۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پیرکو مسقط میں ایران اور عرب ممالک کےوزرائےخارجہ کےاجلاس ہوگا۔…
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
تہران: ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی آئل ٹینکر ’سیڈر‘ کو آبنائے ہرمز میں روک دیا گیا۔ فارس کے مطابق سعودی ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزر رہا تھا کہ اسے اچانک روک دیا گیا جبکہ جہاز کی جانب سے خودکار شناختی نظام بھی اچانک فعال کر دیا گیا۔…
برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ باضابطہ طور پر فعال
لندن: برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ اب باضابطہ طور پر فعال ہو گیا ہے۔ یہ دفتر مغربی لندن کے علاقے ہیمرسمتھ میں قائم کیا گیا ہے، جو اس سے قبل فلسطینی مشن کے طور پر کام کر رہا تھا۔برطانیہ نے چار ماہ قبل فلسطین کو ایک خودمختار اور آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا، اور یہ اقدام…
آسٹریلیا میں 48 گھنٹوں میں چوتھے شارک حملے کے بعد درجنوں ساحل بند
آسٹریلیا میں 48 گھنٹوں کے دوران چوتھے شارک حملے کی اطلاع کے بعد درجنوں ساحل بند کر دیے گئے ہیں اور لوگوں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تازہ ترین واقعہ منگل کی صبح نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کے مڈ نارتھ کوسٹ میں پوائنٹ پلومر کے قریب پیش آیا، جہاں ایک 39 سالہ سرفر…
پارلیمانی انتخابات میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری
(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا ملک کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت برقرار رکھنے کی جانب گامزن ہے، سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ مخالف کسی جماعت کو وفاقی پارٹی لسٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ ووٹنگ ایوانِ زیریں، اسٹیٹ ڈوما، کی تمام نشستوں کے انتخاب کے لیے کرائی گئی، اور 2022…
برطانوی شہزادہ ولیم اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض: برطانیہ کے شہزادہ ولیم تین روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، جو سعودی عرب کا ان کا پہلا باضابطہ دورہ ہے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب امیرِ ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ان کا استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان اور سعودی عرب میں برطانوی سفیر اسٹیفن چارلس…

