اسلام آباد (محمد سلیم سے ) – ملک بھر میں جاری شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 54 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 227 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 178 ہو چکی ہے، جن میں 85 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 491 ہو گئی ہے۔ہلاکتوں کی بڑی وجوہات میں مکانات گرنے، کرنٹ لگنے اور سیلابی ریلے شامل ہیں۔راولپنڈی و اسلام آباد میں ایمرجنسی صورتحال دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جس کے بعد خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے قریبی آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں 250 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندیمون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات، کھلی جگہوں یا سڑکوں پر جمع شدہ بارش کے پانی میں نہانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔یہ پابندیاں دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق 30 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔
متعلقہ پوسٹ
کینیڈا میں تاریخی چرچ آسمانی بجلی سے تباہ، 144 سالہ عمارت خاکستر
کیوبیک – کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں واقع ایک تاریخی چرچ آسمانی بجلی کا نشانہ بننے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ یہ چرچ 1880 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسے ملک کے اہم ترین یادگار گرجا گھروں میں شمار کیا جاتا تھا۔مقامی حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے فوراً…
پناہ کی جانب سے ورلڈ ہارٹ ڈے واک، صحت مند طرزِ زندگی اور مؤثر قانون سازی پر زور
راولپنڈی :پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر راولپنڈی پریس کلب کے سامنے آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ واک میں پناہ کے اراکین، سول سوسائٹی کے نمائندگان، طلباء، اساتذہ، صحت کے ماہرین اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے دل کی صحت کے پیغام پر مبنی پلے کارڈز…
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پاکستان کی پالیسی جناح کے اصولوں پر قائم ہے: پاکستانی سفیر
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا بین الاقوامی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے عین مطابق ہے، اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی…
بارسلونا کے کوچ ہنسی فلیک کو چیمپئنز لیگ کے اگلے میچ سے معطل کر دیا گیا
یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے بارسلونا کے مینجر ہنسی فلیک کو مئی میں انٹر میلان کے خلاف چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے دوران بدتمیزی پر ایک میچ کی معطلی اور 20,000 یورو کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ فلیک ریفری کے فیصلوں پر شدید ناراض تھے جس کی وجہ سے ان کی ٹیم 4-3…
ایشیا کپ ٹرافی کی تقریب میں تاخیر، بھارت نے "جینٹل مین گیم” کو داغدار کیا: محسن نقوی
دبئ: ایشیا کپ کے فائنل کے بعد ٹرافی کی اختتامی تقریب تاخیر کا شکار ہوگئی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایک بار پھر "جینٹل مین گیم” کو داغدار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل…
فلسطینی ریاست کو قبل از وقت تسلیم کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے: اطالوی وزیرِ اعظم
روم / غزہ:اطالوی وزیرِ اعظم جورجا میلونی نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے باضابطہ قیام سے قبل اسے تسلیم کرنا امن عمل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہفتے کے روز اطالوی اخبار ’لا ریپوبلیکا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں میلونی نے کہا:> "میں فلسطینی ریاست کے قیام کی پُرزور حامی ہوں، مگر قیام سے پہلے…