دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی اسپتال منتقل

FB IMG 1759221440081 1



سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق دھماکے کی جگہ سے 5 لاشیں اور 20 سے زائد زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔ ایم ایس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں جو شواہد اکٹھے کر رہے ہیں

متعلقہ پوسٹ