اسلام آباد (رپورٹ: محمد سلیم سے ) — وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں کرپشن، بے ضابطگیوں اور سیاسی اقربا پروری نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں اعلیٰ سطحی تبادلوں، برطرفیوں اور ممکنہ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو ان اداروں میں جاری طویل بدعنوانی کے خلاف ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔اہم تبدیلیاں اور ممکنہ اقدامات۔خرم آغا کو بیک وقت سیکرٹری مواصلات اور سی ای او این ایچ اے بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔علی شیر محسود کو خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے طور پر ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔متنازع شہریار سلطان کو این ایچ اے سے ہٹا کر پنجاب میں تعینات کرنے کی تیاری ہو چکی ہے۔مظہر حسین شاہ، منصور اعظم، سروت حبیب ملک، افتخار محبوب سمیت کئی افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی اور ڈیپوٹیشن پر پابندی کی سفارشات زیر غور ہیں۔عدالتی کارروائیاں اور سپریم کورٹ کا سخت ردعمل:اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیس راؤ وحید بمقابلہ چیئرمین این ایچ اے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے سی ای او شہریار سلطان کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے: "کیا آپ واقعی سول سرونٹ ہیں؟ پارلیمنٹ کی خودمختاری کے ساتھ یہ مذاق ہے؟”عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو ادارے کے مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔وزارتی من مانیاں اور مالی بے ضابطگیاں:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان پر 470 ملین روپے کی خطیر رقم سیاسی اور ذاتی مفادات پر خرچ کرنے کا الزام ہے، جن میں شامل ہیں:بلیک لسٹ ٹھیکیداروں کو نوازنا پرتعیش دفتروں کی تعمیر (مبینہ طور پر ذاتی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے)غیر ضروری تزئین و آرائش اور خریداریذرائع ان اقدامات کو "Conflict of Interest” قرار دیتے ہیں جو براہ راست قومی مفادات سے ٹکراؤ رکھتے ہیں۔تحائف میں دی گئی گاڑیاں اور مانیٹائزیشن پالیسی کی خلاف ورزیاں:متعدد افسران نے سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال میں لے رکھی ہیں جبکہ آڈٹ افسران کو خاموشی کے عوض مبینہ طور پر گاڑیاں بطور تحفہ دی گئیں۔اصلاحاتی پیش رفت کا آغاز:شکیل انور، میاں طارق لطیف، ڈاکٹر مریم خان کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔مزید انکوائریاں، نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات، اور ممکنہ گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔
متعلقہ پوسٹ
PESCO approves salary increase, allowances, and pension
PESHAWAR: Peshawar Electric Supply Company (PESCO) has decided to revise employee salaries and allowances, ARY News reported. PESCO has approved key changes to basic salaries and allowances for its employees, alongside an ad-hoc relief allowance effective from July 1. According to a PESCO notification, the employees’ disparity reduction allowance has been set at 15%, calculated on the basis of basic…
نئے ہندوستان کی مخدوش جمہوریت کا نوحہ
اشعر نجمی کی کتاب چھوٹے چھوٹے سبق کی طرح جمہوریت کے مکمل نصاب کا احاطہ کرتی ہے اور انتخابی آمریت کے قوی ہیکل دیو کے حشر کی کہانی بھی کہتی ہے۔ کتاب کا سرورق اشعر نجمی کی کتاب ’انتخابی آمریت-اکیسویں صدی میں جمہوریت کے مخملی دستانے’کے مطالعہ کے بعد جب میں اس کےتحقیقی مندرجات اور تجزیے کےمنہاج پر غور کرتے…
پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت سے متعلق پیش رفت
برلن:وائس اف جرمنی پاکستان اور جرمنی نے دوہری شہریت سے متعلق ایک اہم معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو جرمن شہریت حاصل کرتے وقت اپنی پاکستانی شہریت ترک کرنے کی شرط سے استثنا ملے گا۔حکام کے مطابق اس معاہدے کے تحت وہ پاکستانی نژاد افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں…
وزیراعظم سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ویب ڈیسک August 13, 2026 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات، دوطرفہ…
اسلام آباد پولیس کی 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ، متعدد گرفتاریاں – ایران اسرائیل جنگی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد، 16 مارچ 2026 – وفاقی دارالحکومت میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کے دوران اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف زونز میں 1,627 افراد اور 5,417 گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی جامع چیکنگ کی گئی۔ پولیس کارروائیوں…
بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سردی کی شدت کیا رہی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت جاری ہے۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تربت میں یہ 16 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور چمن میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو موسم…

