واشنگٹن/کیلیفورنیا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے امریکا میں مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی۔یہ ملاقات منگل کے روز کیلیفورنیا میں ہوئی، جس کے بعد رچرڈ گرینل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کو حوصلہ بلند رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے متاثر ہو رہے ہیں — "آپ اکیلے نہیں ہیں۔”عمران خان کے بیٹے مئی 2024 میں پہلی بار اپنے والد کی حراست پر کھل کر سامنے آئے تھے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد احتجاج سے متعلق انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔امریکا میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود بھی سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں، جو یو ایس کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) کے نائب چیئرمین بھی ہیں۔ڈاکٹر آصف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عمران خان کے بیٹوں اور رچرڈ گرینل کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قاسم اور سلیمان پر فخر ہے جو اپنے والد کی رہائی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے رچرڈ گرینل کو "انصاف اور اصولوں کے ساتھ کھڑے ہونے” پر سراہا اور پی ٹی آئی بانی عمران خان کی رہائی کے لیے وسیع تر اتحاد پر زوردیا ہے ۔
متعلقہ پوسٹ
Meghan Markle’s Suits co-star Gina Torres robbed in LA
Gina Torres, the American actress and former Suits co-star of Meghan Markle, the Duchess of Sussex, has reportedly been robbed. Torres, 56, played the role of Jessica Pearson in the courtroom drama Suits until 2019. According to the New York Post, thieves broke into her home and stole approximately $225,000 in cash and jewelry. The Los Angeles Police Department told…
افغانستان زلزلہ: ایران سے لوٹنے والے پناہ گزین خاندان کے آٹھ افراد مرنے والوں میں شامل
’زلزلہ آنے کے بعد چند منٹ تک ان کی چیخیں سنائی دیتی رہیں، پھر اچانک خاموشی چھا گئی۔‘ یہ کہنا تھا بدقسمت خاندان کے پڑوسی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے محب اللہ نیازی کا جنہوں نے ہفتے کو اے پی کو بتایا کہ شمالی افغانستان میں گذشتہ شب آنے والے 5.8 شدت کے زلزلے کے بعد کابل کے…
6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان
6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان مطالبات کی منظوری اور عملی اقدامات تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی، محمد اویس چوہدری ویب ڈیسک August 13, 2026 گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما محمد اویس چوہدری نے کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری اور عملی اقدامات تک ہڑتال…
ایکسائز پالیسی معاملے میں کیجریوال اور سسودیا سمیت تمام ملزم الزامات سے بری
دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے کے تمام 23 ملزمان – جن میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی شامل ہیں – کو الزامات سے بری کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ایجنسی کے شواہد کی تائید کے لیے ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس مواد نہیں ملا ہے۔ عدالت کے فیصلے…
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی 15 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور…
نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر چاقو کے حملے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک
نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر چاقو کے حملے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک بلومبرگ نیوز نے آج سب سے پہلے ان کی شناخت رپورٹ کی جبکہ واقعہ پیر کے دن ہوا تھا ویب ڈیسک September 1, 2026 نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک ہوگئیں۔ رائٹرز…

