فرانسیسی صدر اور اہلیہ کا امریکی پوڈکاسٹر پر ہتکِ عزت کا مقدمہ

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجیت میکرون نے بدھ کے روز ایک امریکی دائیں بازو کی پوڈکاسٹر کینڈیس اووینز کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

img 20250724 wa27737391670494094800512
فرانسیسی صدر اور اہلیہ کا امریکی پوڈکاسٹر پر ہتکِ عزت کا مقدمہ 2

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، کینڈیس اووینز نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ صدر میکرون کی اہلیہ "ماضی میں مرد تھیں۔”

فرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ بے بنیاد، جھوٹا اور توہین آمیز ہے، جس سے صدر اور ان کی اہلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

کینڈیس اووینز، جو امریکی قدامت پسند حلقوں میں جانی جاتی ہیں، ماضی میں بھی متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔

فرانسیسی عدالتی ذرائع کے مطابق، مقدمہ پیرس کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، اور تحقیقات کا آغاز جلد متوقع ہے۔

متعلقہ پوسٹ