غزہ پر اسرائیلی بمباری کو دو سال مکمل، 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، زندگی ملبے تلے دب گئی

Screenshot 20251007 124532



غزہ: اسرائیلی بمباری کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں، اس دوران 67 ہزار 160 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 69 ہزار 679 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ اب بھی ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
گزشتہ دو برسوں میں غزہ میں عام زندگی تقریباً ختم ہو چکی ہے — نہ کوئی اپنے گھر واپس جا سکا، نہ تباہ شدہ عمارتوں کی تعمیر ممکن ہو پائی، اور نہ ہی اسرائیلی فضائی حملے رکے۔
غزہ کے باسی دو سال سے مسلسل مایوسی، بھوک اور خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ہر روز لوگ روٹی اور پانی کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، شہریوں کو اب صرف اس بات کی امید ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر پہنچ سکیں، تاکہ یہ تباہی، مصائب اور جاری ’نسل کشی‘ کا سلسلہ ختم ہو سکے۔

متعلقہ پوسٹ