وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے حالیہ مصیبت اور چیلنجز کے دوران عوامی خدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات اور بحرانوں کے دوران انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور ضلعی حکومتوں نے بھرپور جذبے کے ساتھ کام کیا، جس پر وہ پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور کسی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بحالی اور ریلیف کے تمام منصوبے شفافیت اور عوامی ضرورتوں کے مطابق جاری رہیں گی۔مریم نواز نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک کام جاری رکھا جائے

