اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان نے جمعہ کے روز وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، وفاقی وزراء، معزز ججز اور وکلاء نے شرکت کی۔ جسٹس امین الدین خان کی تعیناتی کو ملک کے عدالتی ڈھانچے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وفاقی آئینی عدالت کو آئینی معاملات اور بنیادی حقوق سے متعلق اہم کیسوں کے فیصلوں کا اختیار دیا گیا ہے۔
حلف اٹھانے کے بعد جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ عدالت آئینی معاملات میں شفاف، بروقت اور غیر جانبدار فیصلوں کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عدالت آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا 3

