ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

shaheensrising1763317083 0


قطر میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت اے کی ٹیم 19 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انڈیا کے سوریاونسی 45 اور نمن 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

شاہینز کے شاہد عزیز نے 3، معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2،2 جبکہ سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 137 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو کٹوں کے نقصان پر 13.2 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان اے کے معاذ صداقت 79 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے انہوں نے 47 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے یہ رنز بنائے۔ محمد فائق بھی 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان اے کے محمد نعیم 14 اور یاسر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اُدھر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے شاندار فتح پر شاہینز کے کھلاڑیوں کو داد دی ہے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ