: ٹرمپ اور نومنتخب نیویارک میئر ظوہرن ممدانی کی غیر متوقع مصالحت، مشترکہ کام کرنے کا عزم

FB IMG 1763789444958



مہینوں تک ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظوہرن ممدانی نے جمعے کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک غیر معمولی خوشگوار ملاقات کے دوران مسکراہٹوں اور تعریفی جملوں کا تبادلہ کیا اور ملک کے سب سے بڑے شہر میں جرائم اور مہنگائی جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔
ریپبلکن ارب پتی صدر اور نوجوان ڈیموکریٹک سوشلسٹ رہنما، جو سیاسی طور پر ایک دوسرے کے بالکل برعکس سمجھے جاتے ہیں، ماضی میں امیگریشن سے لے کر معاشی پالیسی تک کئی معاملات پر آمنے سامنے آچکے ہیں۔
تاہم پہلی براہِ راست ملاقات نے واضح کر دیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر متوقع طور پر اچھا تعلق قائم ہوا ہے۔
34 سالہ ریاستی قانون ساز ممدانی صدر ٹرمپ کی میز کے پاس کھڑے تھے جبکہ 79 سالہ صدر مسکرا کر ان کی جانب دیکھ رہے تھے اور دوستانہ انداز میں ان کے بازو پر ہاتھ رکھ رہے تھے، حالانکہ حال ہی میں ٹرمپ نے انہیں غلط انداز میں "یہودی مخالف کمیونسٹ” جیسے سخت القاب سے بھی نوازا تھا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے شہر کے باشندوں کی فلاح کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

fb img 17637894277016616431962127784462
: ٹرمپ اور نومنتخب نیویارک میئر ظوہرن ممدانی کی غیر متوقع مصالحت، مشترکہ کام کرنے کا عزم 3

متعلقہ پوسٹ