آن لائن بدسلوکی کے لیے کوئی جواز نہیں

FB IMG 1764058122788


اسلام آباد میں تعینات خواتین سفراء نے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف جاری 16 روزہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں آن لائن ہراسانی اور ڈیجیٹل تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ آن لائن بدسلوکی خواتین اور لڑکیوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ ماحول سے محروم کر رہی ہے، جس کے باعث وہ اظہارِ رائے، پیشہ ورانہ مواقع اور سماجی شمولیت سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل دنیا کو خوف اور ہراسانی نہیں، بلکہ مواقع، احترام اور تحفظ کی جگہ ہونا چاہیے۔ خواتین سفراء نے عالمی سطح پر اس مسئلے کے خلاف مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ پوسٹ