کراچی پریس کلب انتخابات 2026: ڈیموکریٹس پینل کا 18ویں بار کلین سویپ

IMG 20251228 WA0212


کراچی: کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2026 میں ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل 18ویں مرتبہ کلین سویپ کرتے ہوئے تمام اہم نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔
ہفتہ کے روز صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہنے والی پولنگ کے دوران ارکانِ پریس کلب کی جانب سے غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا، جہاں بڑی تعداد میں ممبران نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔
الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کراچی پریس کلب میں نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس پینل کے فاضل جمیلی 536 ووٹ لے کر صدر جبکہ اسلم خان 493 ووٹ حاصل کر کے سیکریٹری منتخب ہو گئے۔
نائب صدر کے عہدے پر ارشاد کھوکھر نے 480 ووٹ، خازن کے عہدے پر عمران ایوب نے 622 ووٹ اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فاروق سمیع 556 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
گورننگ باڈی کی سات نشستوں پر عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صباء، سید فرید عالم اور جاوید مہر کامیاب قرار پائے۔
انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل، ڈیموکریٹ پینل، گرین پینل اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ کراچی پریس کلب کے 1369 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 1011 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

متعلقہ پوسٹ