پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت سے متعلق پیش رفت

images 8 4


برلن:وائس اف جرمنی 

پاکستان اور جرمنی نے دوہری شہریت سے متعلق ایک اہم معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو جرمن شہریت حاصل کرتے وقت اپنی پاکستانی شہریت ترک کرنے کی شرط سے استثنا ملے گا۔
حکام کے مطابق اس معاہدے کے تحت وہ پاکستانی نژاد افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے ماضی میں جرمن شہریت کے حصول کے لیے پاکستانی پاسپورٹ ترک کر دیا تھا، اور اب وہ دوبارہ پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینا اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش قانونی و انتظامی مشکلات میں کمی لانا ہے۔
متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جرمنی میں آباد ہزاروں پاکستانی خاندان مستفید ہوں گے، جن کے لیے پاکستان کا سفر، جائیداد اور دیگر قانونی معاملات نمٹانا مزید آسان ہو جائے گا۔ معاہدے کے عملی نفاذ اور طریقۂ کار سے متعلق تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے آئندہ دنوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ پوسٹ