انڈر 19 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہرارے میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیتنے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کے کپتان تھامس نائٹ نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ابتدائی ایک گھنٹہ احتیاط سے گزار لیا جائے تو اس پچ پر رنز بنائے جا سکتے ہیں۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد شایان اور عمر زیب کی جگہ علی حسن بلوچ اور محمد صیام کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

