اسلام آباد (عباس احمد )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات اور جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف مؤثر اور بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اسی سلسلے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے پر ڈی آئی بی ٹیم اور ناکہ فیض آباد پر تعینات افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
متعلقہ پوسٹ
مقتولہ حنا جاوید کی کزن اور بھابھی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں اہم انکشافات کر دیئے
مقتولہ حنا جاوید کی کزن صبا ملک نے بول نیوز سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سب سے پہلے تو لوگوں کی جانب سے جس طرح حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے وہ ہمارے لیے بہت حوصلہ افزا ہے۔ ایک خاندان کی حیثیت سے ہم یہ کہنا چاہیں گے کہ یہ ردِعمل ہمارے لیے بہت زیادہ اور انتہائی…
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ، نوٹیفکیشن جاری نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات 12 بجے تک نافذالعمل ہو گا ویب ڈیسک September 2, 2026 اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے…
ایک قرعہ اندازی دو انعام؛ امریکی شہری مالامال
(24 نیوز)امریکہ میں ایک شخص نے ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے خریدے گئے دو ٹکٹوں پر بڑے انعام جیت لیے ہیں۔ ریاست میری لینڈ کے شہر سیلزبری کے رہائشی کینی جی نے بتایا کہ وہ مختلف لاٹری ڈراز میں ہمیشہ اپنے پسندیدہ نمبروں کا ایک ہی سیٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ پِک 3 اور پِک…
کراچی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی
کراچی: شہر قائد میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے واحد کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 7 سالہ راحیل ولد سانول، 14 سالہ شہادت حسین ولد غلام شبیر اور 20 سالہ احد ولد نظیر شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے…
روس میں فوجی بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 6 ہلاک
روس کے مشرقی علاقے آمور میں فوجی طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ ٹی یو-95 طیارے کے ساتھ پیش آیا۔ طیارے نے آمور کے علاقے میں اڑان بھری تھی کہ کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے…
دستاویزات تصدیقی نظام کی تحقیقات، نائب وزیراعظم نے تین رکنی کمیٹی بنا دی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جمعے کو اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ کے دستاویزات کی تصدیقی نظام کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے 18 ستمبر، 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق…

