پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت حاصل کر لی
پشاور (10 فروری 2026) – پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مکمل موقف صرف بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو عزت دلانے اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو دور کرنے کے لیے تھا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"ہمارا مقصد صرف بنگلادیش کو عزت دلانا تھا۔ ہم نے بنگلادیش کے علاوہ کوئی شرط نہیں رکھی۔ یہ کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا، بلکہ مکمل طور پر بنگلادیش کے لیے کیا گیا اقدام تھا۔ بنگلادیش نے جو جو مطالبات رکھے تھے، وہ سب مان لیے گئے ہیں۔”
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان نے آئی سی سی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات میں بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کو اجاگر کیا، جس کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی۔
واضح رہے کہ کل ہی حکومت پاکستان نے سری لنکا کے صدر کی درخواست اور جاری صورتحال کے پیشِ نظر قومی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف 15 فروری کو شیڈول میچ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔
یہ فیصلہ لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے

