Shahid Afridi کا Shadab Khan کو مشورہ: تنقید کا جواب کارکردگی سے دو

IMG 20260221 WA0354


کراچی: پاکستان کے سابق کپتان Shahid Afridi نے قومی آل راؤنڈر Shadab Khan کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق کرکٹرز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دیں۔
یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب شاداب خان نے بھارت سے شکست کے بعد ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے سابق کھلاڑیوں پر طنز کیا اور کہا کہ ’’انہوں نے وہ نہیں کیا جو ہم نے کیا، ہم نے ورلڈکپ میں بھارت کو ہرا دیا تھا۔‘‘
ایک مقامی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں، تاہم ICC Men’s T20 World Cup میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم عزت اور دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔
آفریدی کا کہنا تھا کہ شاداب بالکل درست کہہ رہا ہے کہ ہم اپنے دور میں ورلڈکپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکے، جبکہ موجودہ ٹیم نے یہ کارنامہ انجام دیا اور انہیں عزت ملی، لیکن اصل امتحان اس عزت کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ عزت کو سنبھالنے میں ناکامی کا مطلب یہ ہے کہ 2021 کے بعد ٹیم اندرونی مسائل، انفرادی دباؤ اور اجتماعی سطح پر معاملات کو مؤثر انداز میں منظم نہیں کر سکی، جس کے اثرات بعد کی کارکردگی میں بھی نظر

متعلقہ پوسٹ