اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں بڑا آپریشن — 100 سے زائد غیرقانونی افغان شہری حراست میں

IMG 20260221 WA0362


اسلام آباد، فروری 2026 — سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد سمیت پانچ اضلاع میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 100 سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
آپریشن میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور مختلف انٹیلی جنس اداروں کے 2000 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ یہ کارروائی اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بیک وقت انجام دی گئی۔
حکام کے مطابق آپریشن کے دوران مساجد، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں بھی سرچ مہم چلائی گئی۔ رمضان المبارک کے پیشِ نظر 449 عبادت گاہوں سمیت حساس مقامات پر سخت نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور غیرقانونی طور پر مقیم پائے جانے والوں کو قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کئی ماہ سے غیرقانونی تارکینِ وطن بالخصوص افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر سطح پر کارروائیاں کر رہا ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ غیرقانونی رہائش امنِ عامہ اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ

متعلقہ پوسٹ