این اے 43: پی ٹی آئی کی فتح کے خلاف جے یو آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

IMG 20260226 WA2572


پشاور/اسلام آباد — جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے این اے 43 میں پی ٹی آئی کی فتح کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسعد محمود نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ پیپر عوامی مینڈیٹ کا اصل اور حقیقی ثبوت ہوتے ہیں اور عوام نے اپنا فیصلہ واضح طور پر دے دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن ٹربیونل کا یکم دسمبر 2025ء کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے یکم دسمبر 2025ء کو این اے 43 سے متعلق فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد اب جے یو آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس حلقے کے نتائج اور قانونی چارہ جوئی کا معاملہ اب ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں زیر سماعت آئے گا۔
سیاسی مبصرین اس کیس کو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان جاری سیاسی کشمکش کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ