بلوچستان: ضلع ژوب میں سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 18 خوارج ہلاک

IMG 20260226 WA2566 1


کوئٹہ/ژوب — آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ 18 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
فوجی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کو مختلف راستوں پر ٹریس کیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا۔ دونوں کارروائیاں انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئیں اور انہیں آپریشنل لحاظ سے انتہائی کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور بھارتی سرپرستی میں امن و امان کو تباہ کرنے کی سازشوں میں حصہ لے رہے تھے۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
پاک فوج نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں دہشت گردوں کو پنپنے نہیں دیا جائے گا اور ایسی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

متعلقہ پوسٹ