پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں پر مبینہ بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں ”آپریشن غضب للحق” کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال، باجوڑ، مہمند، خیبر اور ارندو سیکٹرز میں پاکستانی فورسز نے طالبان کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 22 طالبان اہلکار ہلاک اور متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں۔ کوئڈ کاپٹرز کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا کر تمام ڈرونز بھی مار گرائے گئے۔
واضح رہے کہ 22 فروری کو پاکستان نے ٹی ٹی پی کے افغان ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے جس کے بعد طالبان نے فوجی کارروائی کا اعلان کیا اور سرحدی تنازع میں شدت آگئی۔
پاکستانی حکام نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز مکمل الرٹ پر ہیں اور کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا

