سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ — فی تولہ 5 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز

IMG 20260202 WA2180 1


کراچی (نمائندہ خصوصی): پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان سرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 574 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 47 ہزار 18 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 100 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 5278 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جاری اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

متعلقہ پوسٹ