
(24نیوز)ایران نے تازہ امریکی حملے کے دوران مار گرایا گیا ایم کیو نائن ڈرون عوام کے سامنے پیش کردیا۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ تیس ملین ڈالر مالیت کا یہ ڈرون مرکزی صوبہ میں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے جہاں ایرانی عوام اس کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں۔
گزشتہ روز امریکا نے ایران پر بمباری کی تھی جس کے بعد اہداف مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
ایران نے امریکی MQ-9 ڈرون نمائش کے لیے پیش کر دیا جسے انہوں نے مار گرایا تھا۔
اس کی مالیت 3 کروڑ ڈالر ($30 ملین) ہے۔ pic.twitter.com/fXLCJV11WI— علمدار???? (@Allamdar110) September 2, 2026
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے قشم جزیرے، اہواز، بندر عباس، سیستان بلوچستان اور ہرمزگان میں حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایران پرایک اور بڑے حملے کی دھمکی دیدی، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

