عمران خان نے مذاکرات کی تجویز دوبارہ مسترد کر دی، حکومت کا موقف واضح

IMG 20251222 WA2284


اسلام آباد:
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے دوبارہ مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے محمود اچکزئی کی جانب سے پیش کردہ مذاکراتی اپیل کو قبول نہیں کیا اور حکومت کے ساتھ بات چیت کی کسی بھی صورت میں پیشگی معافی یا وضاحت کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق پارٹی احتجاج کی تیاریوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومتی موقف کے مطابق، 9 مئی کے واقعات اور سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم پر اظہار ندامت کے بغیر کسی بھی بات چیت یا مذاکرات کا آغاز نہیں ہو سکتا۔
حکام نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی سیاسی مفاہمت ممکن ہے، اور اس میں کسی بھی طرح کی نرمی یا رعایت شامل نہیں ہوگی۔

متعلقہ پوسٹ