تربیلا ڈیم اپنی بلند ترین سطح پر، دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج میں اضافہ — ارسا

FB IMG 1756455173892 1




اسلام آباد (نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی) — انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق ملک کے بڑے ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو مختلف رِم اسٹیشنز سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 81 ہزار 300 کیوسک پانی چھوڑا گیا جبکہ پانی کی آمد 4 لاکھ 2 ہزار 100 کیوسک رہی۔
ترجمان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم اپنی زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گیا ہے، جو ڈیڈ لیول 1402 فٹ سے 148 فٹ بلند ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 88 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 81 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1223 فٹ تک پہنچ گئی، جو ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 173 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 28 ہزار 400 کیوسک جبکہ اخراج 8 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق پانی کے اخراج کا حجم کالا باغ پر 2 لاکھ 6 ہزار 300 کیوسک، تونسہ پر 2 لاکھ 22 ہزار 700 کیوسک، گڈو پر 3 لاکھ 35 ہزار 800 کیوسک اور سکھر پر 2 لاکھ 29 ہزار 500 کیوسک رہا۔
مزید برآں، دریائے کابل میں نوشہرہ پر 32 ہزار 200 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 1 لاکھ 48 ہزار 500 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

متعلقہ پوسٹ