وفاقی محتسب برائے ہراسگی (FOSPAH) کی سربراہ محترمہ فوزیہ وقار کا ZTBL ہیڈ آفس کا دورہ

IMG 20251126 WA0718



اسلام آباد :(فائزہ یونس نمائندہ وائس آف جرمنی)
وفاقی محتسب برائے ہراسگی (FOSPAH) کی سربراہ، محترمہ فوزیہ وقار نے آج زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) کے ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں صدر/چیف ایگزیکٹیو آفیسر ZTBL، جناب طاہر یعقوب بھٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے موقع پر "پروٹیکشن اگینسٹ ہیراسمنٹ آف ویمن ایٹ دی ورک پلیس ایکٹ 2010” سے متعلق ایک آگاہی سیمینار ZTBL اور FOSPAH کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ سیشن میں زیڈ ٹی بی ایل کے سینئر مینجمنٹ، افسران اور ملک بھر کی شاخوں سے عملے نے بالمشافہ اور ورچوئل (Zoom) شرکت کی، جس سے وسیع نمائندگی کو یقینی بنایا گیا۔
محترمہ فوزیہ وقار نے اپنے کلیدی خطاب میں محفوظ، باعزت اور شمولیتی کام کے ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کام کی جگہ پر احترام اور ہراسگی سے پاک فضاء اداروں کی کارکردگی اور ملازمین کے اعتماد کو مضبوط بناتی ہے۔
صدر/سی ای او ZTBL نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ورک پلیس ڈگنٹی، تحفظ اور ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر بینک کے عزم کو دوہرایا۔
سیمینار کے دوران "ورک پلیس ایکٹ 2010” سے متعلق جامع بریفنگ FOSPAH کے اسسٹنٹ رجسٹرار جناب وقار احمد نے بطور مرکزی مقرر پیش کی، جبکہ FOSPAH کی کمیونیکیشن آفیسر محترمہ ممینہ آصف بھی ہمراہ تھیں۔ مقررین نے قانونی فریم ورک، شکایت کے اندراج کے طریقہ کار، تحقیقات کے مراحل اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔
سوال و جواب کے خصوصی سیشن میں ملازمین نے اپنے سوالات براہ راست مقررین سے پوچھے اور شکایات کے طریقہ کار سمیت مختلف امور پر وضاحتیں حاصل کیں۔
ZTBL اپنے تمام ملازمین کے لیے محفوظ، صحت مند اور باوقار ماحول فراہم کرنے کے عزم پر ثابت قدم ہے۔ تقریب کا اختتام ZTBL اور FOSPAH کے درمیان یادگاری تحائف کے تبادلے کے ساتھ ہوا۔

img 20251126 wa08276665630072058462792
وفاقی محتسب برائے ہراسگی (FOSPAH) کی سربراہ محترمہ فوزیہ وقار کا ZTBL ہیڈ آفس کا دورہ 3

متعلقہ پوسٹ