(ویب ڈیسک)بشمول دبئی میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ، تبصرہ، یا مواد شیئر کرنے پر سخت قوانین نافذ کردی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق توہین آمیز پوسٹ، کمنٹ، یا مواد (جیسے کسی فرد، ادارے، یا کمپنی کے خلاف توہین) پر 250,000 سے 500,000 درہم (3کروڑ 82لاکھ ) تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
دبئی پولیس نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کی توہین یا ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ایکشن ہوگا، جبکہ بعض کیسز میں 1 سال تک یا اس سے زیادہ قید بھی ہو سکتی ہے۔
بعض صورتوں میں دونوں سزائیں (جرمانہ + قید) ایک ساتھ بھی دی جا سکتی ہیں اگر مواد ری پوسٹ کیا جائے تو بھی یہی سزا لاگو ہوتی ہے۔
دبئی پولیس اور پبلک پراسیکیوشن نے بار بار الرٹ جاری کیے ہیں کہ "سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے سے پہلے سوچیں”۔ 2025 اور 2026 میں بھی ایسی متعدد وارننگز سامنے آئیں، جہاں لوگوں کو 50,000 درہم تک سول جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کی موجیں ہی موجیں، 4 چھٹیوں کا اعلان
رپورٹ کے مطابق یہ قانون نہ صرف پبلک پوسٹس بلکہ واٹس ایپ، پرائیویٹ چیٹس، یا ڈیلیٹ کی گئی پوسٹس پر بھی لاگو ہوتا ہے (سکرین شاٹس ثبوت کے طور پر استعمال ہوسکتے ہیں)۔


