معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ پر جوا ایپس کی تشہیر کا الزام

Screenshot 20250820 210852 1


لاہور: پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی شہرت اور اثرورسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالی مفاد حاصل کرنے کے لیے عام شہریوں کو جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کرنے پر اکسایا۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی نے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ایسی ایپس کی تشہیر کی جنہیں ماہرین غیر قانونی اور نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔ ان ایپس کے ذریعے صارفین کو سرمایہ لگانے پر قائل کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی لوگوں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔
ماہرین کے مطابق، ایسی سرگرمیاں پاکستان کے قوانین اور سوشل میڈیا پالیسیز کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔ اگر یہ الزامات درست ثابت ہوئے تو ڈکی بھائی کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تاحال ڈکی بھائی کی طرف سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ پوسٹ