(ویب ڈیسک) شمالی ایران میں دوسری بندرگاہ پر اسرائیلی ائیر فورس کے حملے رپورٹ کئے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اپنی آئل تنصیبات پر ایرانی حملوں کے بعد آج بحیرہ کیسپین سے متصل ایرانی علاقے میں دوسری بندرگاہ پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے تہران کے قلب میں مزید حملے کرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ” اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ترجمان نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ "آئی ڈی ایف نے تہران کے قلب میں واقع ایرانی حکومت کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف حملوں کی ایک لہر شروع کی ہے۔”
گلف نیوز نے ایک الگ رپورٹ میں بتایا کہاسرائیل کی فوج نے جمعہ کو کہا کہ وہ بحیرہ کیسپین کے ساحل پر واقع ایران کے علاقے نور میں حملے شروع کر رہے ہیں۔ تقریباً تین ہفتوں کی جنگ کے دوران اسرائیل کی فوج نے ایران کے مغربی علاقوں میں اپنی بمباری کی مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی ہوئی ہے۔ 18 مارچ کو اسرائیلی فوج نے پہلی بار شمالی ایران میں ائیر سٹرائیکس شروع کی تھیں اور کیسپئین سی کے ساحل پر بندر انزالی کے شہر میں بحری فوج کی تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے۔ اب دوسری ایرانی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا، "آئی ڈی ایف نے ایرانی دہشت گرد حکومت سے تعلق رکھنے والے اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔”
جمعرات کو بھی اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس کے جیٹ طیاروں نے بحیرہ کیسپین میں ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: سعودی عرب میں ایرانی حملے میں زخمی ہونے والا بھارتی شہری ہلاک
IDF نے 18 مارچ کو تصدیق کی تھی کہ شمالی ایران میں فضائی حملے کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔اسرائیلی حکام نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ بحیرہ کیسپین کے ساحل پر بندر انزالی کے بندرگاہی شہر میں اور کیسپئین میں موجود ایرانی ایرانی بحریہ کے جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
یہ حملے اسرائیلی فضائیہ نے نیول انٹیلی جنس ڈویژن اور ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کے بعد کیے تھے۔
تہران میں نئے ہوائی حملے، یروشلم میں دھماکوں کی آوازیں
بی بی سی نے آج جمعہ کی شام رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے دارالحکومت تہران پر فضائی حملے کر رہا ہے۔
جمعہ کی رات، ایران نے یروشلم پر میزائلوں کے راؤنڈ فائر کئے ۔ بی بی سی کی نمائندہ نے بتایا کہ وقفے وقفے کی تیز آوازیں رات بھر یہاں بار بار سنائی دیتی رہیں۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پہلے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ایران اب "تباہ شدہ” ہے اور یورینیم کی افزودگی یا بیلسٹک میزائل بنانے کے قابل نہیں ہے۔ نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد یروشلم سمیت اسرائیل کے کئے علاقوں مین ایرانی میزائلوں کے حملے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیئے: علی لاریجانی کی شہادت آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے بڑا سانحہ قرار


