پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ روما مائیکل اور اداکار شان بیگ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ دونوں نے اپنی مایوں کی تقریب قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے درمیان منائی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
تقریب میں روما مائیکل اور شان بیگ روایتی پیلے اور سبز رنگ کے ملبوسات میں دکھائی دیے۔ دونوں کی خوشگوار کیفیات اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشی کے لمحات نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔ مایوں کی سجاوٹ اور رنگوں سے بھرپور ماحول کی جھلکیاں بھی مداحوں کو پسند آرہی ہیں۔

روما مائیکل نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ’مس ویٹ پاکستان‘ کے ریئلٹی شو سے کیا تھا۔ اپنے قد، دلکش خدوخال اور پُراعتماد انداز کے باعث انہوں نے ابتدا ہی میں توجہ حاصل کرلی۔ بعد ازاں وہ ’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں بھی شریک ہوئیں۔ فیشن ریمپس اور معروف میگزینز کے سرورق پر جگہ بنانے کے بعد اب وہ اداکاری کے میدان میں بھی سرگرم ہیں اور ڈراموں میں نظر آرہی ہیں۔

روما مائیکل نے حال ہی میں اداکار شان بیگ سے شادی کی ہے۔ شان بیگ کی یہ دوسری شادی ہے۔ نکاح کے بعد اب دونوں کے شادی سے متعلق دیگر پروگراموں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

