پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں شریک ہوں گے

FB IMG 1755708041379


نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج چین کی کمیونسٹ پارٹی (CPC) پولیٹ بیورو کے رکن اور وزیرِ خارجہ وانگ یی کا اسلام آباد میں استقبال کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، وزیرِ خارجہ وانگ یی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ اجلاس 21 اگست 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے اس دور میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، خطے میں امن و سلامتی اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ دونوں ممالک اعلیٰ سطح پر باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور شراکت داری کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ