ملکی معیشت میں سنگ میل: زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

IMG 20251222 WA2292


اسلام آباد:
پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد سب سے بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں اور 21.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جسے ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق 2015 سے 2022 کے دوران پاکستان میں قرضوں میں مسلسل اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم حالیہ برسوں میں معاشی استحکام اور زر مبادلہ کی بڑھتی ہوئی آمد کے باعث یہ ذخائر بلند سطح تک پہنچے ہیں۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے ملکی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور درآمدات، قرضوں کی ادائیگی اور کرنسی کی استحکام کے حوالے سے حکومت کو مزید سہولت میسر ہوگی۔

متعلقہ پوسٹ