برن:
سوئٹزرلینڈ نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ممکنہ ذہنی، نفسیاتی اور سماجی نقصانات سے انہیں محفوظ بنایا جا سکے۔ حکومت نے کہا کہ یہ اقدام بچوں کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اور سخت اقدامات کا حصہ ہے۔
اس سے قبل، آسٹریلیا اور ڈنمارک بھی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا چکے ہیں، جس سے بین الاقوامی سطح پر بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کے نفاذ کے بعد بچوں کے آن لائن وقت اور سوشل میڈیا ایکٹیویٹی پر باقاعدہ نگرانی کی جائے گی تاکہ ان کے تعلیمی اور سماجی ماحول پر منفی اثرات کم سے کم ہوں۔

