وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس — خطے کی سنگین صورتحال پر ان-کیمرہ بریفنگ

IMG 20260304 WA1178 scaled


وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی موجودہ سنگین صورتحال پر ان-کیمرہ بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں شرکاء کو پاکستان-افغانستان تناؤ، ایران میں جاری کشیدگی، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی عدم استحکام اور ان صورتحالوں میں پاکستان کی سفارتی کوششوں سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آپریشن "غضب للحق” کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

img 20260304 wa11775272903878624650024
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس — خطے کی سنگین صورتحال پر ان-کیمرہ بریفنگ 3


اجلاس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تاہم پاکستان تحریکِ انصاف نے اجلاس میں شرکت سے گریز کیا۔
شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے اپنے خیالات کھل کر پیش کیے۔ تمام شرکاء نے موجودہ نازک حالات میں قومی اتحاد، اتفاق اور یگانگت کی اشد ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا اور انہیں مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا، نیز آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کیں۔
ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام شرکاء نے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ مشترکہ قومی ذمہ داری ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔
شرکاء نے پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے وزیراعظم کے اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس اہم پہل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ پوسٹ