ایران نے آذربائیجان کے ساتھ سرحد بند کر دی، پاکستانی شہری بھی سرحد پر موجود

IMG 20260305 WA2608


اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق Iran نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر Azerbaijan کے ساتھ اپنی سرحد عارضی طور پر بند کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرحدی کراسنگ پوائنٹ پر Pakistan کے متعدد شہری بھی موجود ہیں جو سرحد کھلنے کے انتظار میں ہیں۔ ایرانی حکام کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھی فی الحال انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد بند کیے جانے کی وجہ تکنیکی مسائل بتائی جا رہی ہے اور صورتحال پر متعلقہ حکام کی جانب سے نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے سرحدی حکام کے درمیان رابطہ جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسئلہ حل ہونے کے بعد سرحد دوبارہ کھول دی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ