روس نے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی تردید کردی

IMG 20260318 WA1819


ماسکو: روس کے صدارتی دفتر کریملن نے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے سے متعلق امریکی رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی خبر قرار دے دیا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ امریکی دعوے بالکل بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہیں۔
واضح رہے کہ ایک امریکی اخبار نے منگل کو اپنی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے ایران کے ساتھ فوجی و انٹیلی جنس تعاون میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ تصاویر کی فراہمی شامل ہے تاکہ تہران خطے میں موجود امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر سکے۔
امریکی رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد سے روس-ایران فوجی تعاون ایک بار پھر بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے تاہم ماسکو نے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ