چین کی الیکٹرک گاڑی کا ڈرفٹنگ میں ورلڈ ریکارڈ

news 1791886668 4840



news 1791886668 4840

(ویب ڈیسک)چینی کار ساز کمپنی زیِکر نے الیکٹرک گاڑی کو ڈرفٹنگ کے ذریعے انتہائی تنگ راستے سے گزارنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

کمپنی کی نمائندگی کرنے والے ڈرائیور چیئن جوئی یو نے زیِکر 7 ایکس گاڑی کو سائیڈ وے ڈرفٹنگ کرتے ہوئے ایک انتہائی تنگ راستے سے گزارا۔

گزرنے کے دوران گاڑی اور راستے کے درمیان مجموعی طور پر صرف 25 سینٹی میٹر کا فاصلہ باقی رہا۔

ریکارڈ کی پیمائش کے لیے اس راستے کی چوڑائی میں سے گاڑی کی لمبائی منہا کرکے باقی رہ جانے والے فاصلے کا حساب لگایا گیا۔

کمپنی نے اپنی پانچویں سالگرہ کے موقع پر یہ گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

مزید پڑھیں:آج کا پکوان: کریمی چیزکنافہ بنانے کی ترکیب





Source link

متعلقہ پوسٹ