لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کے لیے جاری کیے جانے والے تمام این او سی (No-Objection Certificates) معطل کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا گیا، جس کی تصدیق ای ایس پی این کرک اِنفو نے اپنی رپورٹ میں کی ہے۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمعیر احمد سید کی جانب سے کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے:
“چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز اور دیگر بیرونِ ملک ٹورنامنٹس میں شرکت کے حوالے سے تمام این او سی تاحکم ثانی معطل کیے جاتے ہیں۔”
اس فیصلے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمولیت متاثر ہوگی جبکہ پی سی بی نے قومی ذمہ داریوں کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔