(24 نیوز)برازیل نے دفاعی ہوا بازی کی دنیا میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے اور اپنی تاریخ میں پہلی بار ملک کے اندر تیار ہونے والا سپرسانک لڑاکا طیارہ پیش کر دیا ہے، جسے دفاعی شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
برازیل کے شہر گاویاو پیکسوٹو میں ایک تقریب کے دوران اس جدید لڑاکا طیارے کی رونمائی کی گئی۔
یہ طیارہ گریپن ماڈل کا ہے، جسے پہلی بار مکمل طور پر برازیل میں اسمبل کیا گیا ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ برازیل لاطینی امریکہ کا پہلا ملک بن گیا ہے جو سپرسانک لڑاکا طیارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
برازیل نے سن 2014 میں سویڈن کی دفاعی کمپنی ’صاب‘ کے ساتھ گریپن طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔
اس معاہدے کے تحت برازیل نے امریکی کمپنی بوئنگ کے ایف-18 سپر ہارنیٹ اور فرانس کے رافیل طیاروں کے بجائے سویڈن کے گریپن کا انتخاب کیا۔
اس کا مقصد ملک کے پرانے ہوتے ہوئے لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو جدید بنانا تھا۔
اس نئی کامیابی کے ساتھ برازیل ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو جدید ترین جنگی طیارے بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن میں امریکا، فرانس، روس، بھارت اور چین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:تل ابیب کے آسمان پر ہزاروں کوؤں کا جھنڈ، خطرے کی علامت یا محض قدرتی منظر؟


