لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے پی ایس ایل میچ کے دوران سڑکیں بند کرنے اور ملزم کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ میں فراڈ کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملزم علی امیر کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ پولیس نے ملزم کو کیوں عدالت میں پیش نہ کیا؟ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے پولیس کی عیاشیاں شروع ہوگئی ہیں۔
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری کو فوری طلب کر لیا۔
وکیل مدعی اعجاز بھٹی نے دلائل میں کہا کہ ملزم علی امیر کے خلاف لیاقت اباد میں مقدمہ درج ہوا، ملزم نے مدعی کی 4 کروڑ کی پراپرٹی ہتھیا لی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے درخواست ضمانت پر روزانہ کی بنیاد پر کیس ٹرائل کا حکم دیا۔ پی ایس ایل میچوں کے دوران سیکیورٹی بنیاد پر ملزم کو عدالت پیش نہیں کیا جاتا، اس بنا پر ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملزم کی رہائی کی درخواست ضمانت منظور کرے۔
Source link

