بھارتی فوج پروفیشنل تھی، اب سیاسی ہو چکی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

IMG 20260507 WA1977


معرکہ حق میں دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی — لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
اسلام آباد (خبر رساں ادارے) — پاکستان کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس میں بھارتی فوج کے بارے میں اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "بھارتی فوج پروفیشنل تھی جو اب سیاسی ہو چکی ہے۔”
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا: "معرکہ حق میں جو کچھ ہوا وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ ہم نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی۔”
انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، اتحاد اور طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مناسب جواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بیان معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر دیا گیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور علاقائی استحکام کے لیے اس کی مثبت کردار پر زور دیا۔

متعلقہ پوسٹ