اسلام آباد (خبر رساں ادارے) — پاکستان کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پریس کانفرنس میں خارجیوں (خوارج) کے بارے میں سخت موقف اختیار کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ "خارجی دائرہ اسلام آباد سے خارج ہیں، ان کا مقام جہنم ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ان سے لڑنے والی فوج افضل ترین ہو گی۔ کون سی فوج ان سے لڑ رہی ہے؟ آپ کی فوج، الحمد للہ۔”
انہوں نے بھارت کو بھی واضح نصیحت دی اور کہا کہ "بھارتی سمجھتے ہیں کہ جھوٹ بولنے سے کام چل جائے گا، لیکن آج کے دور میں جھوٹ چل نہیں سکتا۔ بھارت کو صرف ایک نصیحت ہے کہ مہربانی فرمائیں، سچ بولنا سیکھیں۔”

