ایران میں 3 روزہ سوگ: خامنہ ای کی تدفین 6 جولائی کو

IMG 20260623 WA0602


تہران — ایران کی حکومت نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی وفات کے بعد ملک بھر میں 3 روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نماز جنازہ 4 اور 5 جولائی کو تہران کے گرینڈ مصلیٰ میں ادا کی جائے گی، جہاں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ تدفین 6 جولائی کو انجام دی جائے گی۔
دارالحکومت تہران میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پورے ملک میں سوگ کی فضا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں کردیے گئے ہیں۔
خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر کے منصب پر فائز تھے اور ان کی وفات سے ایران کی سیاسی و مذہبی قیادت میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ اسمبلہ خبرگان جلد ہی نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کرے گی۔
دنیا بھر کے مسلم ممالک اور عالمی رہنماؤں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ پوسٹ