اسرائیل کا لبنان پر شدید فضائی حملہ — جنگ بندی کے باوجود درجنوں ہلاک

IMG 20260408 WA2933


بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) — اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان پر وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے، جن میں درجنوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
صہیونی فوج نے دارالحکومت بیروت، وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔ لبنان کی وزارتِ صحت نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے صورتِ حال کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔
عالمی برادری نے اسرائیل کے ان حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری جنگ بندی کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ